کرونا وائرس مقبوضہ کشمیر پرحملہ آور، پہلے مریض کی تصدیق

0
24

سری نگر:کرونا وائرس مقبوضہ کشمیر پرحملہ آور، پہلے مریض کی تصدیق،اطلاعات کےمطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والا ہلاکت خیز کورونا وائرس مقبوضہ کشمیر بھی پہنچ گیا جہاں پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہےعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے، مریض کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا یہ دونوں حال ہی میں ایران اور جنوبی کوریا سے واپس لوٹے تھے جہاں کورونا وائرس کے کثیر مریض ہیں تاہم دونوں کا طبی ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام اسکولوں کو 31 مارچ تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ اجتماعات پر پابندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 500 ہے جن میں چین سے باہر اب تک 414 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a reply