اسلام آباد کی سیل کی گئی یونین کونسل میں کرونا کے کتنے مریض سامنے آ گئے

0
29

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے مزید سخت اقدامات، اسلام آباد کی یونین کونسل سیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د کے علاقے بارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں تیسرے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے، آج علاقہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے،شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں

علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو سپیکر کے ذریعے اعلانات کر رہی ہے کہ شہری گھروں میں رہیں، یہاں پر کرونا کی وبا پھیل چکی ہے، ہمیں مجبور مت کریں کہ ہم سختی کریں، اسلام آباد کی طرف جانے کی بجائے گھروں میں رہیں، علاقہ بھر میں فوج کے دستے بھی پہنچ چکے ہیں. بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے.

بھارہ کہو کی یونین کونسل ہتھیال میں کرونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے سبب علاقے میں سکیورٹی کے 3 حصار بنائے گئے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کے شہر سے باہر جانے یا لوگوں کے علاقے میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کی جا سکے۔ سکیورٹی کے پہلے حصار میں پاک فوج، دوسرے میں رینجرز اور بیرونی حصار میں پولیس ٹیمیں تعینات ہیں۔ طبی عملے، ادویات سمیت تمام ضروری اشیا متاثرہ علاقے میں بھجوا دی گئی ہیں، جبکہ کھانے پینے سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آبا دکے علاقے بارہ کہو کی یوسی کوٹ ہتھیال کو تین روز قبل اسوقت لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جب ایک تبلیغی جماعت کے رکن میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے کچھ کے مثبت آئے، آج علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، پولیس، فوج کی بھاری نفری علاقہ میں موجود ہے.

https://twitter.com/gulyani27/status/1242712491727167488

واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کے 16 مریض سامنے آئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرغستان کے عبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مریض کے ساتھ جماعت میں موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی جماعت کی جانب سے دورہ کی جانے والی مسجد سیل کردی گئی،ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ مریض کے ساتھ موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا ہے،

Leave a reply