کرونا وائرس، بیرون ملک پاکستانیوں کی اموات پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کی موت پر افسوس ہے، مریضوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات کی اطلاع پر میں بےحد رنجیدہ ہوں۔ بہت سے تو وباء کیخلاف عالمی جنگ کے دوران اگلے مورچوں پر لڑتے لڑتے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات کی اطلاع پر میں بےحد رنجیدہ ہوں۔ بہت سے تو وباء کیخلاف عالمی جنگ کے دوران اگلے مورچوں پر لڑتے لڑتے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2020
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں رب کریم سےکرونا میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئےدعاگوہوں۔ آپ سب ہماری دعاؤں کاحصہ ہیں۔ ہم آپ کوکبھی فراموش نہیں کرسکتےکہ ارضِ پاک سےکہیں دورآپ ہمارےفخر کاسامان اور اپنی ترسیلات و عطیات سے پاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرنے والا ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔
قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا
غیر منتخب افراد وزیراعظم کے معاون خصوصی کیوں؟ عدالت میں درخواست دائر
حکومت کے چوتھے عالمی اقدام کو کامیابی ملی،عمران خان مبارکباد کے مستحق، وزیر خارجہ
وزیر اعظم عمران خان کی جی 20 ممالک ،آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے اقدامات کی تعریف