کرونا وائرس،چین میں مزید ہلاکتیں، مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

0
35

کرونا وائرس،چین میں مزید ہلاکتیں، مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، چین میں کرونا وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18سو 68 ہو گئی ہے،

کرونا وائرس سے زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ ہبئی میں ہوئی ہیں،چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار436 سے زائد ہو گئی ہے جن میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ کرونا کے شکار ایک ہزار ستانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ سترہ سو ایک مریضوں کو صحتیابی کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا۔

کرونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چینی شہر چونگ چنگ میں ڈس انفیکشن ٹنل بنادی گئی ہے، 20 سیکنڈ میں لوگ اس کے ذریعے انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر 9 میں سے 8 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ڈسچارج کردیا گیا۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس 4 لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔حکام کے مطابق برطانیہ کرونا وائرس ویکسین کے لیے 40 ملین پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

Leave a reply