کرونا وائرس، چین سے مزید حفاطتی سامان پہنچا پاکستان

کرونا وائرس، چین سے مزید حفاطتی سامان پہنچا پاکستان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین سے خریدے گئے حفاظتی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے.

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر نیواسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ ندیم احمد نے سامان وصول کیا، خریدے گئے طبی سامان میں 159 وینٹی لیٹرز، 15 ایکسرے مشین، 200 تھرمل گنز شامل ہیں، ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے ذاتی حفاظتی اشیاء بھی منگوائی گئیں،

خریدے گئے سامان میں 2 لاکھ 90 ہزار سرجیکل ماسک اور 15 ہزار حفاظتی سوٹ ، 30 ہزار دستانوں کے جوڑے اور 5 ہزار حفاظتی عینکیں شامل ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ چند روز میں مزید سامان پاکستان پہنچے گا، پاکستان یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

سربراہ این ڈی آر ایف ایم ندیم احمد نے بتایا ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مزید سامان منگوایا جائے گا۔جو سامان بہت ضروری تھا وہ پاکستان میں لایا گیا،مشکل وقت میں امداد پر چین کے مشکور ہیں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.