کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ،جنوبی کوریا میں بھی وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ،جنوبی کوریا میں بھی وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،چین میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں.جس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 835 تک پہنچ گئی
چین میں کرونا وائرس کے 427 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 79 ہزار 251 ہوچکی ہے، چین نے گزشتہ ایک ماہ سے صوبہ ہبئی میں چھپن ملین افراد کو لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے۔ تمام مارکیٹس بند ہیں، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں.
دوسری جانب جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے مزید 594 کیس کی تشخیص کے بعد کرونا کے شکار افراد کی تعداد 2 ہزار 937 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہے۔ تیسرے امریکی شہری میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، دنیا بھر میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد 84 ہزار 117 ہوگئی۔
چین کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے والے منگولیا کے صدر کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ایران کے ساتھ ترکی، جارجیا، عراق اور کویت ،پاکستان نے فضائی سفر پر پابندی عائد کی تھی ، اب بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان یعنی خلیج فارس کے تمام ممالک نے بھی ایرانی شہریوں کو اپنی پروازوں میں جگہ دینے پر پابندی عائد کی ہے۔
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
قبل ازیں ایران میں تعنیات چینی سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کی پہلی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے، چینی حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 5 ہزار کیٹس کو ایران کا عطیہ کیا۔
کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟
کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے
کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا