کرونا وائرس، دو مزید ڈاکٹروں میں ہوئی تشخیص

0
29

کرونا وائرس، دو مزید ڈاکٹروں میں ہوئی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں‌ دو ڈاکٹروں میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

پشاور میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید ای این ٹی ایچ ایم سی پشاور کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا ہے، ایک اور ڈاکٹر کریم میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جن کا تعلق مولوی جی ہاسپٹل سے ہے

خیبرپختونخوا میں 39 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والو کی تعداد 131 ہوگئی. اس وقت صوبے میں کنفرم کورونا مریضوں کی کل تعداد 656 ہے جن میں سے 68 کنفرم کیسز ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور کے قرنطینہ مراکز سے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت میں کرونا وائرس سے ایک ڈاکٹر کی موت ہو چکی ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان میں بھی متعدد ڈاکٹروں میں‌کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، پاکستان میں اسوقت کم از کم ایک سو سے زائد ڈاکٹر ایسے ہیں جو کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں.

Leave a reply