کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 5 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 5 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں،کرونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4979 ہو گئی ہے.

چین میں کرونا سے مزید آٹھ ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 177 ہو گئی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکی فوج مہلک کرونا وائرس کو چین لائی۔

اٹلی میں ایک روز میں 189 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سولہ سے تجاوز کر گئی۔ ایران میں 429 افراد کرونا کی وجہ سے زندگی ہار گئے۔ جنوبی کوریا میں 67، اسپین میں 86، امریکا میں ا41 جاپان میں 19، برطانیہ میں 10 افغانستان میں ایک، بھارت میں ایک شخص کرونا سے ہلاک ہو گیا۔ سعودی عرب میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد 45 ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر سعودی آنے پر پابندی لگا دی گئی، سعودی حکام نے اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹوں میں واپس پہنچنے کا حکم دے دیا۔امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کرنے والے برازیلی اعلی سرکاری اہلکار کے برازیل واپس پہنچنے پر کیا جانے والے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

فلپائن کے صدر روڈریگو نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دارالحکومت منیلا کا لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ نیپالی حکومت نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے لیے 30 اپریل تک پابندی لگا دی۔

کورونا وائرس کوایک ساتھ شکست دینے کے لئے ، چینی حکومت نے طبی ماہرین کی ایک ٹیم کو چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن اور چین کے ریڈ کراس سوسائٹی کے ساتھ اٹلی روانہ کیا ہے،ہنگامی صحت کے سازوسامان عطیات کے ساتھ یہ ٹیم روم کے لئے روانہ ہوئی ہے .

کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Comments are closed.