کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 60 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

0
33

کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 60 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، دنیا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 59ہزار 172 ہو گئی ہے ،کرونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 28 ہزار 223 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ سے زائد ہے.

امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، امریکہ میں مریضوں کی تعداد 7402 ہو گئی جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار ہو گئی ،اٹلی میں ہلاکتیں 14,681 ہو چکی ہیں جب کہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی۔ اسپین میں 11,198 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں 6507 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ایران میں 3,326 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 53,183 افراد متاثر ہیں۔ برطانیہ میں بھی کرونا وائرس سے ہلاکتیں 3605 ہو گئی ہیں اور مریضوں کی تعداد 38 ہزار ہو گئی ہے،جرمنی میں ہلاکتیں 1275 ہو گئیں، نیدرلینڈز میں 1487، بیلجیئم میں 1143، سوئٹزرلینڈ میں 591، ترکی میں 425 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

چین میں بھی کرونا وائرس سے ہلاکتیں جاری ہیں، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3,326 ہے۔ سوئٹزرلینڈمیں کورونا سے مزید 55افرادہلاک، تعداد591ہوگئی،بیلجیئم میں کوروناسےمزید132افرادہلاک، تعداد1143ہوگئی،نیدرلینڈمیں کورونا سے مزید 148 افراد ہلاک،ہلاکتوں کی تعداد 1487ہوگئی، کینیڈا میں کوروناوائرس سے مزید 35افرادہلاک،تعداد208ہو گئی،آسٹریامیں کورونا وائرس  سےمزید10افرادہلاک،تعداد168ہوگئی

کرونا وائرس سے برازیل میں365، سوئیڈن میں 358 ، پرتگال میں 246، جنوبی کوریا میں 177، انڈونیشیا میں 181، آسٹریا میں 168، ڈنمارک میں 139، ایکواڈور میں 145، رومانیہ میں 133، فلپائن میں 136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس سے 40 جبکہ بھارت میں 62 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

Leave a reply