بھارتی فوج پرمشکل وقت آگیا : نیوی کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

0
53

دہلی :بھارتی فوج پرمشکل وقت آگیا : نیوی کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں‌کرونا وائرس نے تباہی پھیلانا شروع کردی ہے ، ادھر بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں واقع بھارتی نیوی کے اہم مرکز میں 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممبئی کے مغربی علاقے میں قائم نیول بیس میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔بھارتی نیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسٹرن کمانڈ فورس کے مرکز آئی این ایس آنگرے میں 21 اہلکاروں میں کووڈ-19 (کوروناوائرس) کی تشخیص ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی جہاز میں یا آبدوز کے حوالے سے اس طرح کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بھارت وزارت صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہزار 906 ہوچکی ہے جبکہ 480 افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی نیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں ماہ کے اوائل میں ٹیسٹ مثبت آنے والے ایک فوج سے ملنے والے کئی اہلکاروں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

Leave a reply