کرونا وائرس، پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کیلئے ٹکٹ بک کروا لیں

0
39

کرونا وائرس، پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کیلئے ٹکٹ بک کروا لیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل فائیو سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دے دیا جس پر کچھ کھلاڑیوں نے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے

کرونا وائرس کے پیش نظر سپر لیگ کیلئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو فری ہینڈ ملنے کے بعد انہوں نے واپسی کیلئے سیٹیں کنفرم کروا لیں، پشاور زلمی مینجمنٹ نے پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ غیر ملکی کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا،پشاور زلمی منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،انگلش کھلاڑی ٹام بینٹن،لیام ڈاسن اور لیوس گریگری اور لیام لیونگسٹن پشاور زلمی کا حصہ ہیں

کراچی سے دو فلائٹس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی سیٹ بک کی گئی ہیں،ای کے 603اور ای کے609سے غیرملکی کھلاڑی پاکستان سے اپنے ملک واپس جائیں گے،واپس جانے والوں میں لیونگ اسٹن ، لیام ڈاؤسن ، بریتھ وائٹ ، الیکس ہیلز شامل ہیں.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کسی کھلاڑی نے گھر واپسی کی خواہش ظاہر نہیں کی،فی الحال گلیڈی ایٹرز کے کیمپ میں ساری صورتحال نارمل ہے، جبکہ ملتان سلطان کے وینس ریلی روسو بھی وطن واپس چلے جائیں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے مابین مشاورت جاری ہے.

Leave a reply