کرونا وائرس، غریب افراد کا راشن شہری فروخت کرنے پہنچ گیا

0
39

مستحقین کی آڑ میں لٹیرے راشن لیکر فروخت کرنے لگ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، ایک طرف لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہریوں کے گھروں میں فاقے پڑے ہوئے ہیں دوسری جانب ایسے لوگ بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے غریبوں کے نام پر راشن جمع کر کے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے

ایسا ہی ایک واقعہ شہر قائد کراچی میں سامنے آیا ہے جہان ایک شخص راشن لے کر دکان پر گیا اور دکان والے کو کہا کہ یہ راشن لے لو اور اس کے بدلے میں مجھے لگژری آئٹم دے دو، دکاندار نے جب اس شخص سے پوچھا کہ کتنا راشن ہے تمہارے پاس تو اس نے کہا کہ 4 من کے قریب ہو گا، میں سب لا دوں گا بس بدلی کر دو، جس پر دکاندار نے کہا کہ میرے بڑے بھائی آئیں گے تو وہ اس معاملہ کو دیکھیں گے میں ایسا نہیں کر سکتا،

 

قبل ازیں کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راشن کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دکاندار کو راشن فروخت کرنے والے دو ملزمان ہیں جن سے تفتیش و تحقیق کی جارہی ہے جب کہ دکاندار سے بھی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے تقریباً ایک ہفتہ قبل کراچی پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مستحقین کے نام پہ راشن لے کر اسے فروخت نہ کیا جائے اورنہ کوئی اس کی خریداری کرے۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو راشن تقسیم کرنے کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کئے ہیں، جن سے مستحقین کی مدد کی جائے گی۔ تا ہم ابھی تک سرکاری سطح پر متاثرین کی کوئی امداد نہیں کی گئی.

سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

راشن کی تقسیم صرف گھر پر ہی کی جاسکے گی،مستحق افراد،یومیہ اجرت سے محروم خاندانوں کو ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں راشن دیاجائےگا ،راشن بیگ میں تین اقسام کی ایک کلو کلو دالیں،دوکلو کوکنگ آئل شامل ہوگا ،دس کلو آٹا ،پانچ کلو چاول،ایک کلو سفید چنا بھی راشن بیگ میں دیاجائے

Leave a reply