کرونا وائرس، حج تربیتی پروگرام بھی معطل، وزارت مذہبی امور نے کیا بڑا اعلان

0
31

کرونا وائرس، حج تربیتی پروگرام بھی معطل، وزارت مذہبی امور نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد عازمین حک کے لیے تربیتی پروگرام معطل کر دیئے گئے

وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری کا کہنا ہے کہ حج 2020 کیلئے انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ حج تربیتی پروگرام کو معطل کرنے کا فیصلہ عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر کیا،اس حوالہ سے تمام حاجی کیمپوں کو آگاہ کر دیا گیا، عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے دی جا رہی ہے۔

وزیر مذیبی امور کا مزید کہنا تھا کہ حج انتظامات سے متعلق سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے

قبل ازیں چند روز قبل وزارت مذہبی امور نے حج 2020ء کے لئے سرکاری سکیم کے 86 ہزار 765 کامیاب درخواست گزاروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے ہم سعودی وزارت حج سے رابطے میں ہیں، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیں گے۔ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائی جائیں، ہمارا ایمان ہے کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں کوئی وبا نہیں آئے گی۔

حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج

وفاقی وزیر مذہبی امور کا سعودی وزیر حج سے رابطہ،کرونا وائرس، زائرین کے حفاظتی انتظامات بارے گفتگو

وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کر سکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں

Leave a reply