کورونا وائرس کے اثرات بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز پر بھی مرتب

0
21

کورونا وائرس کے اثرات بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز پر بھی پڑ گئے

باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کےدرمیان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم دہلی سے فوری وطن واپس روانہ ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کی جانب سے کوروناوائرس کےسبب انڈین پریمئر لیگ کا 13 واں ایڈیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر آئی پی ایل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو تجویز دی گئی ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے 29 مارچ کی بجائے 15 اپریل سے شروع کرائے جائیں۔
اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کروارہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مزید رسک نہیں لے سکتے اور صرف آج کے میچ میں شائقین موجود ہیں کل سے تمام میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے، کل اور دیگر میچز میں شائقین نہیں ہوں گے۔

Leave a reply