کرونا وائرس، انتہائی اہم حکومتی شخصیت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، کیا مدد مانگ لی؟

0
30

کرونا وائرس، انتہائی اہم حکومتی شخصیت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، کیا مدد مانگ لی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے

صدرمملکت نے مولانا فضل الرحمان سے رمضان میں مساجد میں اجتماعات سے متعلق مشاورت کی ہے،نماز تراویح کی ادائیگی بارے بھی مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ علماکی 12 رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی علماکی 12 رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی . صدر مملکت نے کل ایوان صدر میں اس حوالہ سے علماء کرام میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی

قبل ازیں دو روز قبل پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی اوروفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرکے ساتھ رمضان میں لاک ڈاؤن میں باجماعت نمازکے معاملے پربات ہوئی،نورالحق قادری نے علمائے کرام کےاعلامیے کومتوازن قراردیاہے،وزیرمذہبی امورنے 18اپریل کومشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،نورالحق قادری نے کہا ہماری تجاویزپرحکومت غورکررہی ہے،وفاقی وزیرنورالحق قادری نے دعوت دی ہے ہم وہاں اپناموقف پیش کریں گے

ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

وفاقی وزیر نورالحق قادری نے مفتی منیب الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے اورا نہیں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے.مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اصولوں پرقائم رہتےہوئےہرمعقول بات کوسننے کیلئےتیارہیں،مقدمات واپس لینےکاوعدہ کیاگیا،مگر آج تک وہ وعدہ وفانہیں ہوا،لاک ڈاؤن کےحوالے سےوزیر اعظم عمران خان کاموقف درست ہے،فیصلے جذباتی نہیں ہونےچاہییں، معقولیت پر مبنی ہونے چاہییں،علما ملک میں انتشار نہیں چاہتے وہ مکالمے اور معقولیت کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں ، کامیاب حکمران وہ ہے جو مشکل وقت میں سب طبقات کو ساتھ لے کر چلے.سب کو احترام دے اور سب کے احترام کا حقدار بنے.دیندار ڈاکٹر صاحبان علماء کرام کے ساتھ بیٹھیں تو مسئلے کا حل نکل سکتا ہے.سیاست ہمارا شوق نہیں، مسجد میں نمازیوں کی تعداد متعین کرنا کوئی معقولیت نہیں اصل مسئلہ سماجی فاصلے کا ہے، دین اور دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا کوئی حل موجود نہ ہو.

حکمران مسلمان، کرونا سے بچاؤ کے احکامات پر مساجد کی بندش سمیت سب پر عملدرآمد ضروری، مفتی کفایت اللہ مفتی عاصم الحکیم سے لیں سبق

جانیں قربان کر دیں گے لیکن مسجدوں کو ویران نہیں ہونے دیں گے، مفتی کفایت اللہ

مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ تراویح اور اعتکاف کے بارے میں فیصلہ متفقہ طور پر کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ علماء کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت کے بعد کیا جائے گا۔ا اس سلسلے میں ہفتے کے روز صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیاجائیگا۔

قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر سے ٹیلی فون پر باجماعت نمازوں ، نماز جمعہ اور ماہ رمضان میں تراویح کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا.

قبل ازیں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ نے جمعۃ المبارک وتراویح کی ادائیگی کے حوالہ سے 13نکات پر مشتمل سفارشات پنجاب حکومت کوارسال کردی ہیں۔ جن میں تجاویز دی گئی ہیں کہ مسجد گیٹ پر سینی ٹائزر،نیز جراثیم کش گزر گاہ کا انتظام کیا جائے ۔ نماز جمعہ میں عربی خطبہ پر اکتفا کریں، بہت ضروری ہوتو اردو خطبہ کو5منٹ تک مختصر رکھیں ۔ سنتیں ودیگر نوافل قبل ازنماز اور بعد از نمازگھروں میں ہی ادا کریں ۔

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

جامعہ نعیمہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی نے مزید تجویز دی کہ مساجد کے فرش کوہرنماز کے بعد جراثیم کش ادویات سے دھویا جائے ۔ نمازیوں کی صفوں کی ترتیب ہرنماز میں تبدیل کی جائے اورکوشش کریں کہ ہرنماز میں نمازی پرانی جگہ پر نہ کھڑے ہوں ۔ نمازیوں کے درمیان کم ازکم 3فٹ کافاصلہ ضرور ہو،ایسے ہی دونوں صفوں میں کم ازکم ایک صف کا اضافی فاصلہ رکھاجائے ۔ ہرنماز ی اگرہوسکے توگھر سے اپنے ساتھ مصلیٰ لے کر آئے ۔ نماز سے قبل رضا کارمسجد کے دروازہ پر ہوں جوتھرمل گن سے بخار چیک کریں اوربیما ر افراد کوگھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کریں ۔

سفارشات میں مزید کہا گیا کہ مشتبہ نمازی ماسک پہنے بغیر مسجد میں داخل نہ ہوں اورگھروں سے ہی وضو کرکے آئیں ۔ معمر افراد، بیمار ،وائرس سے متاثرہ ،ان کی عیادت کرنے والے اوربچے مسجد میں تشریف نہ لائیں،نمازی حضرات مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے مسجد سے باہرتشریف لے جائیں ۔ حکومت اور انتظامیہ اس مسئلہ پر محاذ آرائی سے بچے ،ایسے ہی علما بھی تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس خفیہ قاتل کے بارے مو ثر حکمت عملی بنائیں اور انسانی جان کے تحفظ کویقینی بنائیں ۔

کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

Leave a reply