کرونا وائرس، آئی پی ایل میچز خطرے میں،مہاراشٹر کے بعد دہلی نے بھی کیا انکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دہلی میں آئی پی ایل میچز منسوخ کر دیئے گئے قبل ازیں کرناٹک حکومت نے بھی آئی پی ایل میچوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مہاراشٹر نے بھی آئی پی ایل کے پہلے مقابلے کی ٹکٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ کرونا وائرس کے حوالہ سے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل 14 مارچ کو اہم اجلاس کرے گی،اجلاس میں فیصلہ ہو گا کہ آئی پی ایل منسوخ کیا جائے یا نہیں. بھارت میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ 75 مریض سامنے آ چکے ہیں،بھارت نے ویزوں پر بھی پابندی لگا دی ہے جس کے بعد آئی پی ایل میں شریک کرکٹرز کی آمد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے۔ بھارتی حکومت کی نئی میڈیکل ایڈوائزری کے مطابق نئے ویزے جاری کرنے کی پالیسی کو 15 اپریل تک انتہائی سخت کردیا گیا ہے، ایک تجویز خالی اسٹیڈیم میں میچز کرانے کی بھی زیرغور ہے. بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اے دہلی، لداخ، اترپردیش، اور آندھراپردیش میں نئے مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،دہلی میں اب تک … کرونا وائرس، آئی پی ایل میچز خطرے میں،مہاراشٹر کے بعد دہلی نے بھی کیا انکار پڑھنا جاری رکھیں