کرونا وائرس، ایران میں بھی ہلاکتوں میں اضافہ،ممالک نے کی سرحدیں سیل

0
36

کرونا وائرس، ایران میں بھی ہلاکتوں میں اضافہ،ممالک نے کی سرحدیں سیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا کے مزید پندرہ کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43 تک جا پہنچی جبکہ کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی،

ایران کے شہر تہران اور دیگر شہروں میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے، فٹبال میچ، مذہبی سیمینار سمیت مختلف ایونٹس منسوخ کرنا پڑ گئے۔ایران میں پندرہ نئے افراد میں کرونا کی تشخیص کے بعد مریضوں کی تعداد 43 تک جا پہنچی۔ ایران میں کرونا کی وجہ سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ترکی اور آرمینیا نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دیں جبکہ ائیر اور روڈ ٹریفک پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پاکستان نے بھی بارڈر سیل کر دیا،

ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

Leave a reply