کرونا وائرس، جمعہ کو ہو گا 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن، مفتی منیب الرحمان بھی مان گئے

0
34

کرونا وائرس، جمعہ کو ہو گا 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن، مفتی منیب الرحمان بھی مان گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے جمعہ کے روز 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات جمعرات کی شام وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مفتی منیب الرحمٰن کی زیر قیادت علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔ وفد کے اراکین میں ، مفتی عابد مبارک ، مفتی رفیع رحمن ، مفتی عابد سعید ، عبدالوحید ، ڈاکٹر عبدالباری ، ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر سعید اور دیگر شامل تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت وزیر مذہبی امور ناصر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جمعہ کے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے لئے ہماری مدد کریں اور وزیر اعظم نے مساجد کے لئے ایس او پی کے حوالے سے علماء کرام سے تبادلہ خیال اور ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

علماء کرام نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی جاری صورتحال سے آگاہ ہیں ، لہذا انہوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے فورا بعداپنے پیغامات ریکارڈ کروائے اور انہوں نے لوگوں پر تعاون کرنے کے لیے زور دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس مشتاق مہر کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کے دن دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کریں۔

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

سندھ میں راشن کی تقسیم پر نیب تحقیقات کا مطالبہ آ گیا

لاک ڈاؤن، عوام بھوک سے تڑپنے لگی،کہا ہاتھ دھو دھو کر مر جائیں؟ راشن کہاں سے لیں

Leave a reply