کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

0
24

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے کورونا کو کنٹرول کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی۔

باغی ٹی وی : اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ٹاسک فورس روزانہ انہیں بریفنگ دے گی۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایران سے آنے والے تقریباً 1500 افراد کی معمولات اکٹھا کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ شام کراچی میںکورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا، متاثرہ مریض کے ساتھ 28 افراد ایران گئے تھے جب کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ سفرکرنے والے 28 افرادکی بھی اسکریننگ کرنے کا کہا، سیکریٹری صحت نے بتایا کہ یہ تمام 28 لوگ خود بھی محکمہ صحت سے رابطے میں ہیں اور تعاون کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان افراد کی تمام تفصیلات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، متاثرہ افراد کو اگر اسپتال میں نہیں رکھ سکتے تو گھروں میں قرنطینہ میں رکھیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو اشیاء اسپتالوں کے لیے چاہیے اس کی فوری خریداری کی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران میں 2 فروری کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔
محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح‌ رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں

Leave a reply