کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مساجد میں نمازوں پر پابندی عائد کر دی گئ

یہ پابندی بھارتی ریاست کرناٹک میں لگائی گئی ہے، کرناٹک کی حکومت نے ریاست میں تمام مساجد کو تالے لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ سمیت کوئی بھی نماز مسجد میں ادا نہیں کی جا سکتی، شہری گھروں میں نماز ادا کریں، نمازوں کے حوالہ سے پابندی 31 مارچ تک لگائی گئی ہے، مساجد کمیٹیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں ورنہ کاروائی ہو گی.

کرناٹک میں شادی ہالز، تعلیمی ادارے، سینماز پہلے ہی بند کئے جا چکے ہیں، اب مساجد کو بھی بند کر دیا گیا، کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے جس کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں.

واضح رہے کہ بھارت کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے پوری طرح سے لاک ڈاون کردیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر ریاستوں نے بھی اپنے کچھ اضلاع میں اسی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضروری ہوتو اضافی پابندیاں بھی نافذ کی جائیں ۔ پڈوچیری ، پنجاب اور مہاراشٹر نے اپنے یہاں کرفیو لگانے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

تمل ناڈو میں کرونا وائرس کے تین مزید مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 471 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مہاراشٹر ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، تلنگانہ ، آندھراپردیش ، کیرالہ ، سمیت متعدد ریاستوں نے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ مہاراشٹرا اور پنجاب نے پیر کے روز بھی کرفیو کا اعلان کیا تاکہ لوگوں کو یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

خیال رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے 192 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 ہزار 476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے متاثر 98 ہزار سے زائد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں

Comments are closed.