کرونا وائرس کا خوف کراچی سٹاک مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کر گیا

0
29

کرونا وائرس کا خوف کراچی سٹاک مارکیٹ کو بھی متاثر کر گیا

باغ ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سامنے آئی ہے. 100 انڈیکس 1000 پوائنٹس گرگیا ہے.کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ میں منفی رجحان نظر آیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 858 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آیا.واضح‌رہے کہ سٹاک مارکیٹ ایک ہفے سے شدید مندی کی طرف جارہی ہے.
واضح‌رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے. وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں کیس بھرپور طبی نگرانی میں ہیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ میں اس سلسلے میں تفتان سے واپسی پر اہم پریس کانفرنس کرونگا۔

Leave a reply