کرونا وائرس کا خوف، وزیراعلیٰ نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا

0
18

کرونا وائرس کا خوف، وزیراعلیٰ نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کا خوف، وزیراعلیٰ نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا

بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس کا شکار رکن اسمبلی سے ملاقات کے بعد اپنا کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا تا ہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد ریاستی وزیراعلیٰ وجے روپانی نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، وہ 14 روز تک گھر میں ہی رہیں گے

ریاستی وزیر اعلیٰ کے سکریٹری اشونی کمار کا کہنا ہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی صحت مند ہیں، میڈیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر اتل پٹیل اور ڈاکٹر آر کے پٹیل نے آج ان کا ٹیسٹ کیا تھا جو منفی آیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ ان کے گھر پر کسی کو بھی آنے کی اجازت نہ دی جائے

قبل ازیں بھارتی ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد سے بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڈاولا میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں‌ داخل کروا دیا گیا ہے،رکن اسمبلی نے ایک روز قبل ہی ریاستی وزیراعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیر نتن پٹیل اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی تھی اور ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ اور دیگر نے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

پولیس اہلکار میں کرونا کی تشخیص، وزیر نے کیا خود کو قرنطائن،صحافیوں کو بھی دیا مشورہ

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح دگنی، نئی تحقیق میں انکشاف،ممالک پریشان

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں کرونا وائرس کے مزید 56 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 695 ہو گئی ہے، گجرات میں 30 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے .

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا تھا کہ مودی سرکار نے مریضوں میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک اضافہ کر دیا. مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کی پابندی کریں

Leave a reply