کرونا وائرس ، کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹری قائم، وزیراعلی‌‌‌‌‌ سندھ

0
25

کرونا وائرس ، کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹری قائم، وزیراعلی‌‌‌‌‌ سندھ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج 298 نئے کورونا وائرس کے کیسز آئے ہیں، اس حساب سے کُل مریضوں کی تعداد 3671 ہوگئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث آج مزید 4 مریض انتقال کرگئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.98 فیصد ہے،سندھ میں کل 2934 مریض زیرعلاج ہیں، 1871 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 640 آئیسولیشن مراکز اور 423 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،سندھ کے 298 کیسز میں کراچی میں 202 اورر 96 دیگر اضلاع میں ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع وسطی کراچی میں 29، ضلع شرقی کراچی میں 25، ملیر میں 79، جنوبی کراچی میں 63 اور غربی کراچی میں 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سکھر میں 20، شہید بینظیر آباد میں 8، لاڑکانہ میں 11، دادو میں 2، گھوٹکی اور سجاول میں ایک ایک کورونا کے کیسز ہوئے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے 5102 لوگوں کو ٹیسٹ کیا گیا ہے، تبلیغی جماعت کے لوگوں میں 764 مثبت آئے ہیں، 17 کا نتیجہ آنا باقی ہے، تبلیغی جماعت کے 10 نئے کیسز آئے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کراچی یونیورسٹی میں پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹری قائم کردی ہے،پاکستان کی سب سے بڑی بایو سیفٹی لیول تھری لیب نے آج سے کام شروع کردیا، یہ لیب کورونا وائرس کے روزانہ 800 ٹیسٹ کرے گی، 3 ہفتوں میں اس لیب کی ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھ کر 2400 ہوجائے گی،مسقط سے ایک فلائیٹ میں 176 پاکستانی آئے تھے جن میں 36 مثبت تھے، انگولا اور دبئی سے 2 فلائٹس میں 510 مسافر آئے جس میں 22 مثبت تھے،

Leave a reply