کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ہوم آئسولیشن کی تیاری
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے پالیسی وزیر اعلی پنجاب کو پیش کر دی۔ معمولی علامات والے 60 سال سے کم مریض اپنے گھروں ہی میں قرنطینہ کرسکیں گے۔ ہوم آئسولیشن کے لیےمریض کے پاس علیحدہ کمرہ ہونا لازمی ہوگا۔ ہوم آئسولیشن کے لیے کمرے کے ساتھ واش روم بھی لازمی ہونا چاہیے۔ ہوم آئسولیشن میں کورونا کا مریض اہل خانہ کے ساتھ نہیں بیٹھ سکے گا۔
مریض کی اپنے گھر میں نقل و حمل محدود ہوگی۔ ہوم آئسولیشن میں مریض کی دیکھ بال کے لیے گھر کا ایک ہی فرد مختص ہوگا۔
مریض کے گھر کے کام کاج، کھانا پکانے پر پابندی ہوگی۔ ہوم آئسولیشن کرنے والے کورونا مریض کے گھر میں روز ڈس انفیکٹنٹ کرنا لازمی، کپڑے بھی روزانہ کی بنیاد پر دھونے ہوں گے۔ آئسولیشن کے دن مکمل ہونے تک کوئی فرد مریض سے نہیں مل سکے گا۔ دل، پھپھڑوں، اور قوت مدافعت کم کرنےوالی بیماریوں میں مبتلا افراد ہوم آئسولیشن نہیں کرسکیں گے۔ گھروں میں اکیلے رہنے والے افراد بھی ہوم آئسولیشن نہیں کر سکیں گے۔