fbpx

کرونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے عوام احتیاط کریں،فضا ذیشان

صدر پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ فضا ذیشان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

کرونا وباء میں عوام کی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے، کرونا وائرس کے سبب ملک بھر میں اموات کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے، عوام این سی او سی کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، بھارت میں کرونا وباء کا پھیلاؤ زور پکڑ چکا ہے،صوتحال کی بہتری کیلئے دعا گو ہیں۔
کرونا وباء پر قابو کیلئے عوام ماسک سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.