کرونا وائرس کی تباہی جاری، امریکی فوجی بھی متاثر،چین،اٹلی میں ہلاکتوں میں اضافہ

0
21

کرونا وائرس کی تباہی جاری، امریکی فوجی بھی متاثر،چین،اٹلی میں ہلاکتوں میں اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 715 تک پہنچ گئی ہے،

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں چین ہی میں ہوئی ہیں جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا، دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے،

چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 64 ہو گئی، چین میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے مزید 406 کیس سامنے آئے ہیں، تاہم گزشتہ روز کرونا وائرس سے متاثرہ 2422 افراد صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج بھی کیے گئے جسے چین ایک اہم کامیابی سمجھ رہا ہے کہ وائرس سے مریض صحت یاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اٹلی میں کرونا وائرس سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، اٹلی میں کیسز کی تعداد 300 ہو چکی ہے،الجزائر میں بھی وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے،  آسٹریا، کروشیا اور سوئٹزر لینڈ میں بھی کیسز سامنے آ گئے جو مریض‌ ان ممالک میں متاثر ہوئے وہ اٹلی سے واپس آئے ہیں،

دوسری جانب جنوبی کوریا میں تعینات ایک امریکی فوجی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاطینی امریکا میں سامنے آنے والے پہلے کرونا وائرس کے مریض کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ برازیل کا رہایشی ہے اور وہ اٹلی سے واپس آیا تھا۔

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

کرونا وائرس عالمی وبا بن سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کر دیا

Leave a reply