کرونا وائرس، کونسے ملک نے بارز بند ہونے پر شراب کی گھروں میں ڈلیوری کی اجازت دے دی؟

0
38
آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

کرونا وائرس، کونسے ملک نے بارز بند ہونے پر شراب کی گھروں میں ڈلیوری کی اجازت دے دی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دبئی میں لاک ڈاؤن نافذ ہے تا ہم دبئی میں لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی گھروں میں ڈلیوری کی اجازت دے دی گئی

دبئی میں‌ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بارز بند ہیں تا ہم اب شہریوں‌ کو گھروں‌ میں‌ شراب مہیا کی جائے گی، دبئی کے 2 بڑے شراب کے ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے مشترکہ طور پر بیئر، اسپرٹس اور وائن کی ہوم ڈیلوری کی پیش کش کردی گئی ہے۔

مشرق وسطی میں دبئی کا شراب کے استعمال کے لحاظ سے طویل عرصے سے ایک بڑا مقام رہا ہے اور اس کے بار لائسنس یافتہ ریسٹورنٹس سیاحوں، سفر کرنے والوں اور وہاں موجود غیرملکی ورکرز کو یہ سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اب لاک ڈاؤن کے باعث سروس بند ہوئی تو کمپنیوں کی جانب سے گھر گھر شراب پہنچانے کا کہا گیا جس پر انکو حکومت کی جانب سے اجازت مل گئی.

مارکیٹ ریسرچ فرم یوریومینیٹر انٹرنیشنل کی تجزیہ کار رابعہ یاسمین کا کہنا ہے اس شعبے کے اندر پرتعیش ہوٹلوں اور باروں پر بدترین اثر پڑا ہے اور اس کا براہ راست اثر متحدہ عرب امارات میں شراب کے استعمال پر پڑا ہے،حکومت کی ملکیت امارات کی ایئر لائن کے ماتحت ادارہ میری ٹائم اور مرکنٹائل انٹرنیشنل ، جو ایم ایم آئی کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے گھروں میں شراب کی فراہمی ایک ویب سائٹ کے ذریعے شروع کی ہے،

سیاح ، جو یہاں باقی رہ گئے ہیں وہ شراب خریدنے کے لئے اپنے پاسپورٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم ، رہائشیوں کو شراب کا لائسنس ، دبئی پولیس کے ذریعہ پلاسٹک کا ایک ریڈ کارڈ درکار ہے جس کی سالانہ تجدید کی ضرورت ہے۔ صرف غیر مسلم 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد لائسنس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں – حالانکہ شہر کے بارٹینڈڈر شراب پینے سے پہلے کبھی ان کی جانچ نہیں کرتے ہیں۔

دبئی میں جو سیاح ہیں وہ شراب منگوانے کے لئے پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں تا ہم دبئی کے رہائشی افراد کو پولیس کی جانب سے ایک ریڈ کارڈ جاری ہوتا ہے جس کے پاس ریڈ کارڈ ہو گا اس کو شراب گھر پہنچائی جائے گی ، ریڈ کارڈ کی سالانہ تجدید ہوتی ہے اور وہ صرف غیر مسلم اور 21 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو جاری ہوتا ہے،

ایک شخص کی جانب سے شراب گھر پر منگوانے پر اس کو 6 گھنٹے میں ڈلیوری کی گئی، شراب لانے والے نے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے، ڈلیوری کمپنی نے کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقداما ت کو ضروری قرار دیا ہے.

کرونا و دیگر وبائی امراض کے دوران شراب کی دکانوں‌کو کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن بارز کو نہیں کھولا گیا،دبئی کے ہمسایہ ممالک امارات، ایران، کویت اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں شراب نوشی غیر قانونی ہے لیکن دبئی میں معیشت کی مضبوطی کے لئے شراب کی فروخت جاری ہے.

دبئی میں شراب کی بوتل پر 50٪ درآمدی ٹیکس ہے ، دبئی میں شراب کی دکانوں سے خریدنے پر 30٪ اضافی ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ شراب کی فروخت میں اضافے کے پیش نظر دبئی نے گذشتہ سال شراب سے متعلق قوانین نرم کئے ہیں تاکہ سیاحوں کو سرکاری کنٹرول والے اسٹوروں میں شراب خریدنے کی اجازت دی جا ئے.۔ 2016 میں دبئی نے رمضان کے مہینہ میں بھی دن کے اوقات میں شراب کی فروخت کی اجازت دے دی تھی ان لوگں کے لئے جو سیاحت کے لئے دبئی آتے ہیں

واضح رہے کہ دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سیروکنے کے لیے تجارتی سرگرمیوں میں جاری عارضی تعطل میں 18 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

دبئی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گذشتہ ماہ سے تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں اور صرف اشیائے ضروریہ اور ادویہ فروخت کرنے والی سپر مارکیٹیں اور میڈیکل سٹور کھلے ہیں جبکہ بار ،مال اور تجارتی سرگرمیوں کو بند کرادیا گیا ہے.

Leave a reply