کرونا وائرس،خیبرپختونخواہ میں بھی تعلیمی ادارے بند،جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے 15 روز کے بند کیے جائیں گے، ہاسٹلز خالی کروانے کی ہدایات کے علاوہ سرکاری تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔صوبے میں جاری میٹرک امتحانات بھی 15 دن کیلئے ملتوی کر دیئے جائیں گے۔

کابینہ فیصلے کے تحت وزیراعلیٰ کا سوات میں جلسہ معطل کر دیا گیا، عوام کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزرا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمارے صوبے میں کوئی کیسز نہیں آیا لیکن احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں، جیل میں ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،کرونا وائرس کے 90 فیصد لوگ خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں،شہری ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں، حکومتی اقدامات کو اہمیت دیں، افواہوں پر کان نہ دھریں،آج اجلاس میں اہم فیصلے کئے جو جلد سامنے آئیں گے،

پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے

سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرونا کے حوالہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں

Leave a reply