کرونا وائرس، لاہور کے کون کون سے علاقے ریڈ زون قرار دے دیئے گئے؟

0
46

کرونا وائرس، لاہور کے کون کون سے علاقے ریڈ زون قرار دے دیئے گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کا پاکستان میں اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں

لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالہ سے کچھ علاقوں کو سیل کیا گیا ہے اور انہیں حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے، شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں،

لاہور کے علاقوں امامیہ کالونی ،شاہدرہ ،مکھن پورہ چاہ میراں،ہنجروال ،مناواں ،باغبانپورہ ،مصری شاہ ،سمن آباد،اچھرہ ،گڑھی شاہو ، صدر کینٹ ،کرشن نگر،بیگم کوٹ ، اندرون بھاٹی گیٹ ،شادباغ ،سنگھ پورہ ،گلبرگ ،ایئرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی ،مزنگ ،لنڈابازار نولکھا باغ گل بیگم چوبرجی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ان علاقوں میں سے متعدد کو سیل کیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں سے دور ہی رہنے کی کوشش کریں اگلے تین ہفتے بہت سخت ہیں ان تین ہفتوں میں احتیاط بہت ضروری ھے ،عالمی ادارہ صحت بھی وارننگ جاری کر چکا ہے کہ اگر حکومتی پالیسی یہی رہی اور لاک ڈاون ایسے ہی ٹوٹتا رہا تو پھر اگست تک پاکستان کی نصف آبادی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ سکتی ہے

واضح رہے کہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار 513 جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے،کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،

پنجاب میں سب سے زیادہ 4590، سندھ میں 3373، خیبر پختونخوا میں 1453، بلوچستان میں 552، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 204 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 مریض ہیں،پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 549 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 700 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 224 ہوگئی۔ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، خیبر پختونخوا میں 83، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 8 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.

Leave a reply