کرونا وائرس، لاک ڈاؤن،اب ملے گا غریبوں کو راشن گھر کی دہلیز پر ،وہ بھی مفت،وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

0
48
Imran khan pm

کرونا وائرس، لاک ڈاؤن،اب ملے گا غریبوں کو راشن گھر کی دہلیز پر ،وہ بھی مفت،وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس کے باعث بے روزگار اورمستحق افرادکے گھروں تک راشن پہنچانے کا پروگرام بنا لیا،وزیراعظم عمران خان مفت راشن پیکچ کا باقاعدہ اجراء کریں گے

ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت مزدوروں، ڈیلی ویجرز کو راشن دینے پر کام ہو رہا ہے،آیندہ ہفتے کے دوران اس پیکج کو حتمی شکل دے دی جائے گی، ڈیٹا انٹری کے لیے پورٹل تیار کرنے کی تجویز پر بھی کام ہو رہا ہے،منصوبے پر وزیراعظم کے احکامات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،منصوبے میں ڈیلی ویجز ،مزدوروں کو ترجیح دی جائے گی،

ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کا مزید کہنا تھا کہ مزدور،قلی,ڈیلی ویجرز کا کام متاثر ہوا ہے انہیں گھر کی دہلیز پر راشن دیاجائےگا،یوٹیلیٹی اسٹورز سے ماہانہ تین ہزار کا راشن فراہم کیا جائے گا، وزیراعظم کی طرف سے 50 ارب کے پیکج کا فنڈ اس میں استعمال ہو گا، مفت راشن کے لیے حکومتی سطح پر تیار کردہ ڈیٹا سے مدد لی جائے گی،

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 1495 مریض ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، بازاربند کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا جس میں نہ صرف شہریوں کو نقد رقوم دی جائے گی بلکہ گھروں میں راشن بھی پہنچایا جائے گا، صوبائی حکومتوں نے بھی ڈیلی ویجز اور بے روزگار افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے اور امداد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

Leave a reply