کرونا وائرس، مریضوں کےعلاج کیلئے سندھ حکومت نے دی بڑی اجازت

0
34

کرونا وائرس، مریضوں کےعلاج کیلئے سندھ حکومت نے دی بڑی اجازت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کےعلاج میں پیشرفت ہوئی ہے،سندھ حکومت نے مریضوں کیلئے پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دیدی

کراچی کے 3اسپتالوں کوپلازمہ جمع کرنےکی اجازت دی گئی ہے، اسپتال تجرباتی بنیادپرمریضوں کےعلاج کیلئے پلازمہ کااستعمال کریں گے ،این آئی بی ڈی کےعلاوہ مزید 2 اسپتال تجرباتی بنیادوں پر پیسیو ایمونائزیشن تھراپی پر کام کرسکیں گی،ڈاکٹرروتھ فاؤ سول اسپتال ،لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں پیسیو ایمونائزیشن تھراپی کرسکیں گے،

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا کیسز پر بریفنگ مین کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث12 اموات ہوئی ہیں آج کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس وباء کے مزید 53مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں کُل کیسز کی تعداد 6053 ہوگئی ہے، اب تک 1222 مریض صحتیاب ہوئے، جو کُل تعداد کا 20.2 فیصد ہے، جبکہ مزید 12 اموات کے ساتھ اموات کی کل تعداد 112 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2578 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ابھی تک کیے گئے ٹیسٹ کی کُل تعداد 54377 ہو چکی ہے۔ ہ سندھ میں کورونا کے 4721 مریض زیرعلاج ہیں، 3473 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 741 مریض آئیسولیشن مراکز اور 505 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ 30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال تھی، 27 انتقال کرنے والوں کی عمر 70 سال تھی، 26 انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سے 59 کے درمیان تھی اور 9 انتقال کرنے والوں کی عمر 40 سے 49 کے درمیان تھی۔ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں میں 73 فیصد مرد ہیں۔

رکن اسمبلی کے خاندان کے 8 افراد کرونا میں مبتلا

Leave a reply