کرونا وائرس،محکمہ خزانہ نے کیا فنڈز جاری، پنجاب نے کتنے ملین کا خریدا حفاظتی سامان؟

کرونا وائرس،محکمہ خزانہ نے کیا فنڈز جاری، پنجاب نے کتنے ملین کا خریدا حفاظتی سامان؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کو7.6ارب روپے کا پیکج کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کو 7.17ارب روپے جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 450ملین روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کرونا وائرس پر کنٹرول کے لیے متعلقہ محکموں کو فنڈز کی فراہمی اور احتیاطی تدابیرکی تشہیر تک تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار محکمہ خزانہ میں کرونا وائرس پر کنٹرول کے لیے وسائل کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس میں صدارت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کروناء سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔محکمہ صحت پر پڑنے والی اضافی بوجھ سے بخوبی واقف ہیں یہی وجہ ہے کہ محکمہ خزانہ محکمہ صحت کو فنڈز کی فوری ریلیز کو یقینی بنا رہا ہے۔7.17ارب روپے کے اس پیکج کے تحت کرونا متاثرین کے علاج کی ضروریات اور احتیاطی تدابیر کی تشہیر کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔ محکمہ صحت ادویات وآلات کی خریداری کو یقینی بنائے گا اور ضرورت کے اعتبار سے قرنطینہ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دیگر شرکاء میں سیکرٹری خزانہ عبداللہ سنبل، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کئیر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ اور فنانس سے متعلقہ افسران شریک تھے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے 7ارب روپے کی سفارشات پیش کی گئی تھیں جنھیں آج محکمہ خزانہ کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ میں پیش کیا گیا اور کابینہ سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کر دئیے گئے

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب نے 217ملین کا حفاظتی سامان خرید لیاگیاہے۔

صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں۔

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 47ملین کی سپلائی موصول ہو چکی ہے جبکہ باقی آئندے ہفتے موصول ہو جائے گی۔تمام ہسپتال جن میں کورونا وائرس کے وارڈز ہیں وہاں سپلائی کی کوئی قلت نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں کورونا وائرس حفاظتی سامان وافر تعداد میں موجود ہے اورمزید بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور کورونا وائرس کے کاتمے کے لیے بنائی گئی خصوصی کیبنٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں

کرونا وائرس، حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نوٹفکیشن جاری

Comments are closed.