کرونا وائرس، محکمہ صحت سندھ نے کی تعلیمی اداروں کے لئے ہیلتھ ایڈوائیزری جاری

0
24

کرونا وائرس، محکمہ صحت سندھ نے کی تعلیمی اداروں کے لئے ہیلتھ ایڈوائیزری جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے تعلیمی اداروں کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائیزری میں کہا گیا ہے کہ 15سے20 دن قبل بیرون ممالک سے آنے والے بچوں کا اسکول آنا ممنوع ہے ،طلبا کےعزیزواقارب بھی اگربیرون ملک سے آئے ہیں توان کا بھی اسکول آنا منع ہے،جن طلبامیں وائرس کی علامات ہیں ان کا اسکول میں داخلہ منع ہے،سانس کےامراض میں مبتلاافرادکابھی اسکول میں داخلہ منع ہے،

ایڈوائیزری میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام طلبا ہجوم والی جگہوں پرجانےسےگریزکریں،طلبا ایک دوسرے سے ڈیسک پر3فٹ کے فاصلے سے بیٹھیں،تمام طلبا صابن،سینی ٹائزراورپانی کا استعمال کریں،کھانسی اورچھینک کے دوران تمام طلبا منہ ضرور ڈھانپیں .

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Leave a reply