کرونا وائرس، مولانا بھی میدان میں آگئے، اینٹی کرونا سیل قائم،کریں گے گلاب کے پھول تقسیم

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے، مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی نے انصارالاسلام کے رضاکاروں پر مشتمل اینٹی کرونا سیل قائم کر دیا

جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الانصار اینٹی کرونا وائرس سیل مرکزی سالار انجنیئر عبد الرزاق عابد لاکھو کی نگرانی میں کام کرے گا۔ اینٹی کرونا سیل کے لئے بلوچستان سے حاجی دین محمد مقرر، سندھ سے حافظ سراج، خیبرپختونخوا مولانا عزیز احمد، پنجاب سے مولانا حسن معاویہ اور گلگت بلتستان سے مولانا دلدار عزیزی سیل کے ممبران نامزد کیے گئے ہیں۔

اینٹی کرونا سیل قائم کرنے کے بعد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک بھر سے 40 ہزار رضا کار امدادی ٹیموں میں کام کرنے کے لئے پیش کریں گے، خیبرپختونخواہ سے 15 ہزار، سندھ سے 10 ہزار، بلوچستان سے 10ہزار، رضاکار ہوں گے۔ پنجاب سے 3 ہزار اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار رضاکار کام کریں گے، سالار اپنی صوبائی امراء اور نظماء کی توسط سے صوبائی حکومتوں سے رابطہ میں آئیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مکمل خاتمے تک رضاکار بلا تفریق بلامعاوضہ کام کریں گے، رضاکار ماسک، سینیٹائزر، کےعلاوہ راشن بھی مستحقین کے گھروں تک پہنچایئں گے، رضا کارعوام کے لیے "صاف رہو خوش رہو” مہم میں گلاب کے پھول بھی تقسیم کریں گے.

معیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے طے شدہ اپنے تمام سیاسی جلسہ منسوخ کردئیے . مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا بڑھ رہی ہے، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو متحد ہوکر کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی،

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام جمعہ کے خطبات اور نماز کے بعد عوام کو کروانا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر سے اگاہ کریں

مولانا فضل الرحمان نے مارچ میں حکومت کے خلاف مختلف شہرون میں جلسوں کا اعلان کیا ہوا تھا ، وہ حکومت کے خلاف آزادی مارچ بھی کر چکے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مولانا کا ساتھ چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے مولانا ان سے ناراض تھے، اب ن لیگ نے مولانا کو دوبارہ منانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں ، اس ضمن میں شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے فیصلے کے بعد مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا

 

Leave a reply