کرونا وائرس،اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت،عثمان بزدار کریں گے آج اضلاع کا دورہ

0
30

کرونا وائرس،اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت،عثمان بزدار کریں گے آج اضلاع کا دورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارآزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ہیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ مراکز کے دورے کریں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج گوجرانوالہ ڈویژن کے شہروزیرآباد اورجہلم میں قرنطینہ سینٹر زکے دورے کریں گے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار قرنطینہ سینٹرز میں موجودسہولتوں اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کوہر طرح کا علاج معالجہ مہیا کریں گے۔ میں ذاتی طورپر کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات اورمریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات کے عمل کی نگرانی کررہا ہوں۔ یہ وقت قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں –

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اہم قومی مسئلے پر اپوزیشن کی جانب سے سیاست کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں -کورونا وباء جیسے اہم ترین قومی مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کا رویہ قابل مذمت ہے -اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی -اپوزیشن رہنما صرف کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں لیکن بد قسمتی ہے کہ یہ لوگ عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے- اپوزیشن محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہی ہے-وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کے تعاون سے کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے پر عزم ہیں –

کرونا وائرس سے ملک بھر میں تباہی جاری ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2274 ہو گئی ہے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہلاکتیں اور 255 مریض سامنے آئے ہیں، کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں 845 ہیں، کے پی میں 276، بلوچستان میں 169، سندھ میں 743، اسلام آباد میں 54 اور گلگت میں 187 مریض ہیں.

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

کرونا وائرس سے پاکستان میں 107 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں،پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں سے 416 مریض ڈی جی خان، رائیونڈ، فیصل آباد، ملتان کے قرنطائن سنٹرز میں ہیں، لاہور میں کرونا وائرس کے 178، قصور، ایک ،ننکانہ 13، پنڈی 51، جہلم 28، اٹک ایک، گوجرانوالہ 13، گجرات 90، منڈی بہاؤالدین 4، حافظ آباد 5، نارووال 2، سیالکوٹ ایک، سرگودھا 10، میانوالی میں 3. خوشاب میں ایک،ملتان، وہاڑی میں دو دو، رحیم یار خان میں 3، فیصل آباد میں 9، بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں ایک، لودھراں میں 2، لیہ میں ایک اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں

Leave a reply