کرونا وائرس، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرنے کورونا سے متاثرہ افرادکے نئےاعدادوشمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

متاثرہ 21افرادصحت یاب ہوگئے ہیں،کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 5 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لاہور میں کورونا کے 15 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی۔ سرکاری ہسپتالوں میں 45 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 32 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میو ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں 29، پی کے ایل آئی میں 15، سروسز میں 1 مریض داخل کیا گیا ہے.

کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں اور مارکیٹیں آج بھی بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین آپریشن بھی معطل ہے، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کے حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، پنجاب مین لاک ڈاؤن 6 اپریل تک جاری رہے گا،سندھ میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے

پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

 

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.