کرونا وائرس، پاکستانی طلبا کو چین سے واپس لانے کے لئے والدین کا احتجاج

0
25

کرونا وائرس، پاکستانی طلبا کو چین سے واپس لانے کے لئے والدین کا احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کے لئے ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

مظاہرے میں چین میں مقیم پاکستانی طلبا کے والدین اور عزیز واقارب نے شرکت کی،شرکاء نے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے، شرکاء نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ چین میں مقیم ہمارے بچوں کو پاکستان واپس لایا جائے وہاں انکی زندگی کو‌ خطرہ ہے، حکومت کو ہمارے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کا کوئی حق حاصل نہیں.

متاثرہ سٹوڈنٹ کی ایک والدہ نے پریشانی کی اس صورت حال میں‌ حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران ریاست مدینہ کا نام لیتےہیں . ریاست مدینہ میں تو کسی جانور کو بھی بھوکے پیاسے اور لاچاری کی حالت میں نہیں گز رنا پڑتا تھا. اب جب کہ ہمارے بچے بری طرح بھوکے ہیں پیاسے ہیں اور اپنے ماں باپ کو ملنے کے لیے ترس رہے ہیں.، ہمارے بچے ہر وقت اذیت سے گزر رہے ہیں .حکومت ان کو نکالنے کےلیے کچھ نہیں کر ہی ، اور ان کی مائیں اپنے بچوں کو ترس رہی ہیں. پاکستانی بچے جو کرونا وائرس سے متاثر ہیں ان کو ہر وقت دعائیں دیتے ہیں.اس وقت حکومت سیاست مت کریں یہ ہماری جانوں کا مسئلہ ہے اس وقت ہمارے بچے ڈپریشن کاشکار ہیں. اور وہ ہر وقت اپنے پیاروں کی طرف جانے کے لیے بے چین ہیں.ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو جلدی ہمارے تک پہنچائے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین میں تقریباً 1200 طلبا پھنسے ہوئے ہیں جن کو پاکستان واپس لانے کے لیے حکومت نے ابھی تک کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے والدین پریشان ہیں،گزشتہ روز طلبا کے والدین نے وفاقی وزرا کو کھری کھری سنائیں تھیں

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکمرانوں سے مایوس ہوکرمبشرلقمان سے مدد کی اپیل کردی

Leave a reply