کرونا وائرس، پاکستان میں ایک اور ڈاکٹر چل بسا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کی موت ہو گئی ہے

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر ، سینئر پروفیسر کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی ہے، پروفیسر ڈاکٹر جاوید میں کچھ روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کا کہنا ہے پروفیسر ڈاکٹر جاوید گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے

واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت اور سندھ میں ایک ایک ڈاکٹر کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے 250 سے زائد طبی عملے کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر اور نرسز سمیت طبی عملے کے 25 ارکان کورونا وائرس کے شکارہو گئے ہیں

پرونشیل ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرین میں 12 ڈاکٹرز،8 نرسزاور5 پیرامیڈکس شامل ہیں،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سےایک،ایوب ٹیچنگ اسپتال سے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،خیبر پختونخوا ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور ڈی ایچ او مالاکنڈ میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،

تیمرگرہ،بنوں ،مردان اور پشاور کے 4 سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں،پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ کے ڈاکٹر کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے،صوبے کے مختلف اسپتالوں سے 8 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

ڈی ایچ کیو مردان کا وارڈ بوائے کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکا ہے.

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.