کرونا وائرس، پاکستان میں 71 ہلاکتیں، مریضوں میں بھی اضافہ، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں ؟

کرونا وائرس، پاکستان میں 71 ہلاکتیں، مریضوں میں بھی اضافہ، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4747 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے

کرونا وائرس سے سندھ میں 22 خیبر پختونخواہ میں 25 ، پنجاب میں 18، بلوچستان میں 2، گلگت میں 3 ، اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2336 کنفرم مریض ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 107، صوبہ سندھ میں 1214، خیبر پختونخوا 656، بلوچستان 219، آزاد کشمیر 33 جبکہ گلگت بلتستان میں 215 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مزید39کیسز سامنے آگئے،صوبے میں کورونا سے مزید 3اموات تعداد 25 ہو گئی ،خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 656 ہوگئی، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 131افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کرونا کے 2336 مریض ہیں جن میں سے 701 زائرین، 733 تبلیغی جماعت، 80 قیدی اور 822 اضلاع میں شہری ہیں. پنجاب کے 30 اضلاع میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، لاہور میں سب سے زیادہ مریض 373 اور گجرات میں دوسرے نمبر پر 99 ہیں.

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ روز تک 31535 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1214 تک پہنچ چکی ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 586 مزید ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 86 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب تک صوبے میں صحت یاب افراد کی تعداد 358 ہو چکی ہے جبکہ 22 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 87 جبکہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 125 ہو گئی ہے۔

Comments are closed.