کورونا وائرس پھر بری طرح متحرک ، 86 افراد جاں کیسز میں بھی اضافہ
کورونا وائرس پھر بری طرح متحرک ، 86 افراد جاں کیسز میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 537 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 86 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 489 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 295 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہو چکی ہے۔