کرونا وائرس، پروازوں کی بندش، پی آئی اے کا کتنا ہوا خسارہ؟

0
33

کرونا وائرس، پروازوں کی بندش، پی آئی اے کا کتنا ہوا خسارہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے کا خسارہ 6 ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر کی ہوا بازی کی صنعت کو بے پناہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 25 مارچ تک 4 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے، مارچ کے مہینے کیلئے پی آئی اے کا خسارہ 6 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے

وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو یکم سے 15 مارچ کے عرصہ میں 600 ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس کے بڑھنے کا امکان ہے۔ پی آئی اے نے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے 8824 پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے 27 خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا جبکہ کورونا کے درکار منفی ٹیسٹ کے باوجود وطن واپسی کے منتظر 40 پاکستانیوں کو دوحہ اور 100 پاکستانیوں کو دبئی سے وطن واپس لایا گیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی مشکل معاشی حالات کا سامنا کر رہا ہے اور اب کورونا نے بھاری نقصانات سے دوچار کیا ہے۔

قبل ازیں پی آئی اے نے انسان ہمدردی کی بنیادوں پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان میں پھنسے وہ مسافر جوواپس اپنے گھروں کو لوٹنا چاہ رہے ہیں کیلئے خصوصی اقدام کے طور پر پی آئی اے پروازیں چلائے گی، پی آئی اے کی تین پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا جائیں گی

پی کے 781 بروز جمعہ 27 مارچ کو لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی ،پی کے 709 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگی پی کے 757 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے لندن جائے گی ،پی کے9791 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے برمنگھم جائے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام چار پروازیں واپس خالی آئیں گی ،ان پروازوں پر بکنگ شروع ہوگئی ہے اور پہلے آئیے کی بنیاد پر فروخت جاری ہے۔ ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کریں

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

Leave a reply