پاکستانی گلوکاروں نے کورونا وائرس پر خصوصی گانا جاری کر دیا

پاکستانی گلوکاروں نے کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں عوام کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے خصوصی گانا جاری کردیا۔

باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں دن بہ دن بڑھتے کیسز کی وجہ سے عوام خوفزدہ اور پریشان ہے ہے ایسے میں پاکستانی عوام کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار وں نے خصوصی گانا جاری کرد یا ہے جو حکومت پاکستان کے تعاون سے کورونا کورونا کے لئے بنایا گیا ہے گانے کی ویڈیو گلوکار و اداکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹڑ اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے

ٹوئٹر پر 46 سیکنڈ پر مشتمل شیئر کردہ ویڈیو میں علی ظفر، حدیقہ کیانی، ساحر علی باگا ،عاصم اظہر،شفقت امانت علی، اور نبیل شوکت اپنی خوبصورت آوازوں میں کورونا کا خصوصی گانا گا رہے ہیں۔


پاکستانی گلوکاروں کے گائے گئے گانے کی بول کچھ اس طرح ہیں:

آزمائش میں سارا جہاں ہے
یہ مصیبت تو اِک امتحاں ہے

نکلو باہر، کرو پہلے وعدہ
احتیاط ہوگی پہلے سے زیادہ

ہاتھ دھونا ہے لازِم وبا میں
فاصلہ رکھنا ہے درمیاں میں

مل کے مشکل یہ پل گزاریں گے
پاکستانی نہ ہارے، نہ ہاریں گے

مل کے مشکل یہ پل گزاریں گے
پاکستانی نہ ہارے، نہ ہاریں گے

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفرنے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیں کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اگر ہمیں کورونا کو شکست دینی ہے تو درست اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کے لئے ہمارا پیغام- انہوں نے ہیش ٹیگ کوویڈ 19 بھی استعمال کیا

Comments are closed.