کرونا وائرس، پنجاب حکومت کا نوٹفکیشن سپریم کورٹ نے کیا معطل

0
29

کرونا وائرس، پنجاب حکومت کا نوٹفکیشن سپریم کورٹ نے کیا معطل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کے سفر کے لئے اجازت نامے کے نوٹفکیشن کو معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے بین الاضلاعی سفر کے لئے کرونا سرٹفکیٹ کی شرط ختم کر دی،

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صحتیاب مریضوں کو سفر کیلئے خصوصی اجازت نامہ لینے کا پابند بنایا تھا ،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کےصحتیاب مریض سفر کیلئے خصوصی اجازت نامہ لیں گے۔مریضوں کوپنجاب میں داخلےکیلئےاجازت نامہ لینا ہو گا جب کہ صحتیاب مریضوں کودیگرصوبوں کے سفرکیلئے بھی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

صحتیاب مریض متعلقہ اضلاع کےڈپٹی کمشنرز سےاجازت لے کرصوبوں کاسفرکرسکیں گے جس کے بعد دیگر صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے صحتیاب مریض پنجاب آسکیں گے۔ اجازت نامہ سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےچیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے

Leave a reply