کرونا وائرس پنجاب کے 29 اضلاع میں پھیل گیا، کتنے مریض ہو گئے؟

0
4

کرونا وائرس پنجاب کے 29 اضلاع میں پھیل گیا، کتنے مریض ہو گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2166 مریض ہیں جن میں سے 756 مریضوں کا تعلق زائرین، تبلیغی جماعت اور قیدیوں سے ہے،1416 دیگر شہری ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا کے مریضوں کے حوالہ سے اضلاع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کرونا کے 347، قصور میں 9، پنڈی میں 63، جہلم میں 30، گوجرانوالہ میں 40، سیالکوٹ میں 19، نارووال میں 8، گجرات میں 98، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 15، ملتان میں 4 ، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21 ، چنیوٹ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3، رحیم یار خان میں 3، سرگودھا میں 7، میانوالی میں 10، بہاولنگر میں 9، بہاولپور میں 3، لودھران میں 3، ڈی جی خان میں 18، لیہ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، خوشاب، چکوال اور اٹک میں ایک ایک مریض ہے.

میو ہسپتال میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار 32 سالہ مریضہ دم توڑ گئی ہے۔ مریضہ پہلے ہی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی۔مریضہ کو تین اپریل کو میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ مریضہ کی جانب سے تحریری طور پر کہا گیا تھا کہ وہ گردوں کے ڈائیلسز نہیں کروانا چاہتی۔ سی ای او میو ہسپتال اسد اسلم کا کہنا ہے کہ مریضہ نے گردوں کا ڈائیلسز کروانے سے انکار کیا جو موت کا سبب بنی۔ حالیہ ہلاکت کے بعد میو ہسپتال میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے.

لاہور ریلوے ورکشاپس میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر اسے 12 اپریل تک بند کر دیا گیا ہے،ریلوے افسران کی جانب سے تمام ورکس مینجرز اور سپروائزرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ورکشاپس کو بند کرنے کا اعلان شیخ رشید احمد کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس اور ڈی ایس لاہور کو ورکشاپس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ریلوے ورکشاپس میں دو روز کے دوران تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ریلوے مغلپورہ ورکشاپس میں 10 ہزار سے زائد ملازم کام کرتے ہیں۔ ریلوے کیرج اینڈ ویگن شاپ میں 2800، لوکو شاپ میں 1800، ریلوے سٹیل شاپ میں 800، پاور ہاؤس میں 550 اور ریلوے سگنل شاپ میں 500 ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔ دنیا نیوز نے بارہا ریلوے ورکشاپس میں حفاظتی انتظامات کے فقدان کی نشاندہی کی تھی۔

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس سے سندھ میں 20، پنجاب میں 17، خیبرپختونخواہ میں 18، اسلام آباد میں ایک، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

Leave a reply