کرونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج پھر طلب

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاطتی اقدامات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج پھر طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری حکام شریک ہوں گے، اجلاس آج 11 بجے ہو گا جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول ،فضائئہ چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف و دیگر بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں وزیراعظم کو اب تک کے حفاظتی اقدامات پر بربریفنگ دی جائے گی

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ،اعلامیہ کے مطابق کرتارپورراہداری پاکستانیوں کیلئےبند،بھارتی یاتری آسکیں گے،کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے غیرملکی پروازیں آپریٹ ہوں گی،تینوں ایئرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کی جائےگی،کوروناوائرس کے معاملے پرقومی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،معاون خصوص صحت کمیٹی کے سربراہ،صوبائی اورملٹری اسٹیک ہولڈرزممبران ہوں گے، کوآرڈی نیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال مانٹیرکرےگی کوروناوائرس پراین ڈی ایم اےآپریشنل کام کرے گا،این ڈی ایم اے صوبوں اوراضلاع کےساتھ وباسےنمٹنےمیں رابطہ رکھے گا

اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3ہفتوں کیلئےسرکاری اورنجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے،ا2ہفتوں کیلئے مغربی بارڈرانسانی اورکمرشل مقاصد کیلئے بندرہےگا،تمام عوامی اجتماعات کوفوری طور پر بند کیا جائےگا،شادی ہالزاورسینیمازدوہفتوں کے لیے بندکرنےکافیصلہ کیا گیا.بڑی کانفرنسزبھی نہیں ہوں گی،پی ایس ایل کےبقیہ میچزمیں شائقین نہیں ہوں گے

اعلامیہ کے مطابق مذہبی اجتماعات سےمتعلق وزیرمذہبی اموراورچیئرمین نظریاتی کونسل علماسےمشاورت کریں گے،تین ہفتوں تک جیلوں میں موجودقیدیوں سےملنےکی اجازت نہیں ہوگی،چیف جسٹس صاحبان سے3ہفتوں کیلئےسماعتیں نہ کرنے کی درخواست کی جائےگی

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں لاہور میں سامنے آنے والا پہلا مریض بھی شامل ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ میں 35 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 2 صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں، پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج گلگت بلتستان کی ایک خاتون صحت مند ہوگئی جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پمز ہسپتال میں اب تک 2 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں صحت مند ہوجانے والے کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی اور 48 تاحال زیر علاج ہیں، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں گزشتہ روز 18 کیسز سامنے آئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق 3 مریض سعودی عرب، ایک کوئٹہ سے آیا اور ایک مقامی شہری میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں ہے

لاہور میں پہلے مریض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کا رہائشی 54 سالہ سلمان حسن 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کا نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا جسے میوہسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے

Leave a reply