کرونا وائرس، سعودی عرب میں خطبہ جمعہ مختصر کرنے،روزہ گھروں میں افطار کرنیکی ہدایات

0
23

کرونا وائرس، سعودی عرب میں خطبہ جمعہ مختصر کرنے،روزہ گھروں میں افطار کرنیکی ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کروناوائرس کےخطرے کے پیش نظرخطبہ جمعہ مختصرکرنے کی ہدایت کر دی گئی

سعودی وزیر مذہبی امور عبداللطیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ خطبہ جمعہ15منٹ،نمازوں کومختصردورانیےمیں پڑھایا جائے، سوموار اورجمعرات کوروزہ رکھنے والے افرادافطاری کااہتمام گھروں میں کریں،

سعودی عرب کی مساجد میں پانی پینےکےگلاس فوری ہٹانےکی ہدایت کی گئی ہے،سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر انسانی صحت کے حوالےسےاقدامات کرنےہوں گے،

سعودی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم نے ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں سمیت ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز بھی پیر کے روز سے بند کرنےکا حکم دیا جو تا حکم ثانی بند رہیں گے۔اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے قطیف سے 11 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت صوبے کی مکمل ناکہ بندی کردی۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں مجموعی طور پر 11کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،متاثرہ مریض سعودی شہری ہیں اور کویت سے واپس آئے ہیں، کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد سعودی حکومت نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں.

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے 11 کیسز سامنے آ چکے ہیں،سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سات خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایران ، چین، اٹلی، کوریا، جاپان، سنگاپور اور قازقستان شامل ہیں

Leave a reply