کرونا وائرس سے بچاؤ، عمرہ زائرین پر پابندی میں توسیع

کرونا وائرس سے بچاؤ، عمرہ زائرین پر پابندی میں توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پھیلے خطرناک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے 31 مارچ تک عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزہ والوں پر سفر کرنے پر پابندی میں توسیع کر دی ہے

حکمنامہ میں سعودی ائیرلائن نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام ائیرپورٹ کے اسٹیشن مینجرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 مارچ تک عمرہ زائرین کی تمام ٹکٹیں منسوخ کر دی جائیں۔ تمام ائیرپورٹس سے سعودی ائیر لائن سے عمرہ زائرین سفر نہیں کر سکیں گئے مسافروں کی منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ائیرلائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزارتِ حج و عمرہ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ جن زائرین نے ویزہ فیس اور عمرہ پیکج کی رقم ادا کردی تھی وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں ,سعودی عرب نے 27 فروری کو ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا، گلگت بلتستان کی 45 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ خاتون نے حال ہی میں ایران کا سفرکیا۔

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

کرونا وائرس ، ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت اجلاس، معاون خصوصی نے کیا دیا عوام کو مشورہ؟

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

 

Comments are closed.