کرونا وائرس سے ہوئی "سرخ شہزادی” کی موت

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 86سالہ ہسپانوی شہزادی ماریہ ٹریسا کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئیں
86سالہ ماریہ ٹریسا کے بھائی نے ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی،ماریہ ٹریسا وائرس سے ہلاک ہونے والی شاہی خاندان کی پہلی فرد ہیں،

شہزادی فرانس میں کئی تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی پڑھاتی رہی ہیں۔ کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی ماریہ ٹریسا کو ان کے سماجی کاموں کے باعث سرخ شہزادی کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں، کرونا سے اہم شخیصات سمیت کوئی بھی محفوظ‌ نہیں، امریکی صدر ٹرمپ بھی کرونا کا ٹیسٹ کروا چکے ہیں، گزشتہ دنوں برطانوی شہزادہ چارلس اور وزیر اعظم بورس جونسن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ایران میں کرونا وائرس سے اہم حکومتی شخصیات کی ہلاکت ہو چکی ہے جب کہ ابھی تک متعدد اہم شخصیات زیر علاج ہیں. برطانوی وزیراعظم کے بعد سیکرٹری صحت میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی تھی.

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی،دنیا بھر میں کورونا وائر س سے7لاکھ24ہزار346افراد متاثرہیں،دنیا میں کورونا سے متاثرہ ایک لاکھ52ہزار65افرادصحت یاب ہو چکے ہیں،اسپین میں کرونا وائرس کے 80 ہزار سے زائد مریض ہیں.

اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چین سے زیادہ ہو گئی اور بیماروں کی تعداد بھی چین کے تقریباً برابر ہو گئی ہے۔ اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 838 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جو اس ملک کے لیے ایک نیا یومیہ ریکارڈ ہے۔ اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6,528 ہو گئی ہے۔ اسپین میں چھ ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78,797 ہو گئی ہے۔

Leave a reply