کرونا وائرس سے مزید ہلاکتیں، کتنے مریض تندرست ہوئے؟ نئے کیسز کتنے؟

0
28

کرونا وائرس سے مزید ہلاکتیں، کتنے مریض تندرست ہوئے؟ نئے کیسز کتنے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں،چین میں کروناوائرس سے مزید  109 افراد جان کی بازی ہار گئے .

دنیا بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی طورپر ہلاکتوں کی تعداد 2356ہوگئی جبکہ اس خطرناک وائس سے متاثرہونے والوں کی تعداد 77ہزار سےتجاوز کرچکی ہے۔ چین میں جان لیوا کرونا وائرس کے 397 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ تاہم چینی حکام کے مطابق چین میں کروناوائرس کے متاثرہ مریضوں میں کمی آئی ہے ۔ 12 ہزار افراد صحت یاب ہو کر واپس جا چکے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین سے باہر ایک شخص سے دوسرے شخص میں وائرس کی منتقلی کے 92کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں بارہ سے اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں ۔اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی خصوصی ٹیم پہلے ہی چین پہنچ چکی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین میں کرونا وائرس کی وبا سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ چین پہنچنے والےعالمی ماہرین پرمشتمل ٹیم کی سربراہی بروس ایلورڈ کررہے ہیں جنہیں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں تجربہ حاصل ہے۔

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

شہر قائد میں کرونا وائرس کے 28 مشتبہ کیس، کتنے مریضوں میں ہوئی تشخیص؟

Leave a reply