کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیا بڑا فیصلہ

0
19

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے،

جہازسےاترنےکی اجازت ہیلتھ ڈیکلریشن فارم سےمشروط کردی گئی،سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنز دوران پروازہی مسافروں سے ہیلتھ فارم مکمل کرائیں،طیارے کی لینڈنگ سے پہلے ایئرٹریفک کنٹرولرپائلٹ سے 2بار رابطہ کرے گا،پہلے رابطے کے دوران ایئرٹریفک کنٹرول کپتان کوفارم مکمل کرانے کی اطلاع دے گا،دوسری باررابطے میں کپتان کواے ٹی سی کوہیلتھ فارم مکمل کرنے کی اطلاع دینی ہوگی،ہیلتھ فارم کی رپورٹ نہ دینے پرطیارے سے مسافروں کواترنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےتمام ملکی ایئرپورٹس منیجر کوہدایات نامہ جاری کردیا

گلگت بلتستان میں 14 سالہ بچے کو کورونا وائرس ،اطلاعات کےمطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔

پاکستان میں جوں جوں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے بے چینی بڑھتی جارہی ہے، دوسری طرف اس حوالے سے گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر شاہ زمان نے اسکردو کے 14 سالہ لڑکے میں کورونا وائرس کی تصدیق کی اور بتایا کہ متاثر لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ 25 فروری کو ایران سے پاکستان پہنچا تھا۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

Leave a reply